the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


سائنسدانوں نے حیرت انگیز انکشافات سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ ہزار سال بعد انسانوں کی ہیت اور ظاہری جسامت بدل جائے گی۔
 
ایک ہزار سال بعد والے انسان زیادہ پرکشش اور چست نظر آئیں گے ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سال بعد ہمارے اجسام میں چھوٹے چھوٹے روبوٹ اپنی جگہ لیں گے جوکہ ہمارے جسم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے زیادہ مضبوط، چست اور پرکشش بنائیں گے۔

سائنسدانوں کے مطابق انسان کو ایک ہزار سال بعد صرف اپنے جسم پر انحصار کم کرنا پڑے گا اور زیادہ تر کام چھوٹے روبوٹ ہی انجام دیں گے جوکہ انسانوں سے الگ نہیں ہوں گے بلکہ ان کے اجسام میں ہی اپنا کام انجام



دیں گے ۔

امریکی سائنسدانوں نے اپنے اندازے کے مطابق بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ انسانی ہیت میں بھی تبدیلی واقع ہوگی اور امکان ہے کہ انسانی آنکھوں کا رنگ سرخی مائل میں تبدیل ہو جائے گا جس سے وہ اور زیادہ پرکشش نظر آئیں گے جبکہ تندرستی اور چستی میں بھی اضافہ ہوگا۔

سائنسدانوں کے ان حیرت انگیز انکشافات کے بعد انسانوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں تصوراتی چہرے بنانے شروع کر دیئے ہیں جس میں آنکھوں کا رنگ سرخی مائل دکھائی دیتا ہو اور جسم اب کی نسبت کافی زیادہ مضبوط اور چست ہو ، مستقبل کے متعلق سائنسدانوں اور ماہرین ارضیات کی پیشگوئیاں تو جاری ہی رہتی ہیں لیکن ان کے سچ ہونے کا فیصلہ وقت کرے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.